راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان انٹر میڈیٹ سیکنڈ اینول 2024کے سلسلہ میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے بھی مختلف کالجز کے دورے کئے ۔دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 5 امیدواروں کو نقل کرتے پکڑ لیا گیا۔ پانچوں اُمیدواروں کے خلاف فوری طور یو ایم سی کیس رجسٹرڈ کر کے مزید کارروائی کیلئے بورڈ آفس ڈسپلن برانچ کو ارسال کر دیا گیا۔