اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ "لوک میلہ" جاری ہے ۔اس سال پہلی بار میلے میں سعودی عرب، جمہوریہ ترکیہ، جمہوریہ انڈونیشیا اور جمہوریہ ازبکستان کے سفارتخانوں نے پویلین قائم کیا جہاں وہ اپنی ثقافتی دستکاریوں کی نمائش کر رہے ہیں-اس میلے میں ملک بھر سےپانچ سو سے زائد ہنرمند، موسیقار ، اداکار اور کاروباری افراد ایک ساتھ شریک ہیں۔ میلے میں تمام صوبے، گلگت بلتستان اور آزادجموں و کشمیر بھی شریک ہیں۔