• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی مری ٹورازم گلاس ٹرین فزیبیلٹی،کنسلٹنٹ کیلئے 8کنسورشیم کی پیشکش

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی مری ٹورازم گلاس ٹرین کی فزیبیلٹی اور کنسلٹنٹ کیلئےچائنا،کوریا،یوکے اور پاکستانی کمپنیوں پر مشتمل 8مختلف کنسورشیم نے اپنی بولیاں جمع کرائی ہیں۔پہلے کمپنیوں کی پیش کشیں گیارہ نومبر کو ہی کھولی جانی تھیں تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی کے انتخاب میں دس دن کے لگ بھگ کا وقت لگ سکتا ہے۔منتخب کمپنی کو 2015-16میں راولپنڈی مظفر آباد ریل منصوبہ کے لئے تیار کی گئی فزیبیلٹی رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی فراہم کی جائیں گی جن میں روٹ،ٹریفک اینڈ کمرشل سروے،الیکٹرک پاور سٹڈی،ماحولیات و سماجی اثرات ،ہائیڈرولوجیکل رپورٹ،جیالوجیکل اور جیو گرافیکل سٹڈی رپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔ راولپنڈی مری گلاس ٹرین فزیبیلٹی سٹڈی سالانہ ترقیاتی پروگرام2024-25میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق2014-15میں راولپنڈی تا مظفر آباد براستہ مری ریل لائن بچھانے کے منصوبہ پر لاگت کا تخمینہ250ارب روپے لگایا گیا تھاجس میں مری تک ریل لنک پرلاگت کا تخمینہ89ارب روپے تھا۔اسلام آباد مری مظفر آباد ریل لنک کی تکمیل کی مدت چار سے ساڑھے چار سال بتائی گئی تھی۔منصوبہ میں اسلام آباد تا مری تقریبا پانچ کلومیٹر اورمری تا مظفر آباد تقریبا20کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل تھی۔
اسلام آباد سے مزید