• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں کی تعداد5781ہوگئی ، 60 نئے کیس رپورٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے60کنفرم مریض سامنے آئےجس کے ساتھ ڈینگی کے اب تک کنفرم مریضوں کی تعداد5781ہوگئی ۔سرکاری طور پر اب تک گیارہ اموات کی تصدیق کی جاچکی ہے۔202مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ بے نظیر بھٹو ہسپتال میں مریضوں کی تعداد 35،راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال میں 16،فوجی فاؤنڈیشن میں 24، ہولی فیملی ہسپتال میں 64جبکہ راولپنڈی کے مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں تعداد63 ہے۔
اسلام آباد سے مزید