اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان انقلابی پارٹی نے تمام اداروں سے ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کر کے ملازمین مستقل کرنے، مزدوروں کو حکومت کی اعلان کردہ کم از کم تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔ پارٹی کے چیئرمین مشتاق احمد سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے احتجاج سے قبل ہی سینٹری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا وعدہ کر لیا گیاہے اس لیے ہم نے احتجاج کا پروگرام موخر کر دیا ہے۔ اب ہمارا مطالبہ ہے کے سینٹری کے شعبہ سمیت تمام اداروں سے ٹھیکیداری نظام کا خاتمہ کیا جائے ۔