• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف مضبوط لائحہ عمل اختیار کرے، حسین مقدسی

راولپنڈی( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاسیدحسین مقدسی نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف مضبوط و مستحکم لائحہ عمل اختیارکرناہوگا۔پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی ،بلوچستان اور پاراچنارسمیت خیبرپختونخوا میں بد امنی جیسے تمام مسائل کے پیچھے ازلی دشمن کاہاتھ ہے ۔عقیلہ بنی ہاشم حضرت سیدہ زینب بنت علی کا نام یزیدیت کی موت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نواسی رسول ؐ حضرت زینب کی ولادت کے موقع پر یوم عقیلہ بنی ہاشم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ مقدسی نے کہاکہ طاقت کے نشے میں مخمور دشمنان اسلام و پاکستان کو ناکام کرنے اور قومی غیرت کے تحفظ کیلئے حسینی و زینبی کردار اپنانا ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید