• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل ڈویژن بنچ نےتھانہ صدر بیرونی کے مقدمہ قتل میں سزائے موت پانے والے دو ملزمان کو بری کر دیا۔ راجہ خرم شہزاد نامی شہری کوفائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھاجس کے الزام میں ملزمان محسن عرف مٹھو اور قمر کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ماتحت عدالت نے دونوں ملزمان کو سزائے موت کا حکم سنا یا تھاجس کے خلاف ملزمان نےچوہدری نعمان ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ دریں اثناءڈویژن بنچ نے تھانہ پنڈ دادنخان پولیس کی طرف سے کھیوڑہ کے رہائشی محمد امیر کے خلاف 1320 گرام ہیروئن برآمدگی کے مقدمہ میں سزا کا ماتحت عدالت کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔
اسلام آباد سے مزید