اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر) لوک ورثہ، وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے تحت دس روزہ فوک فیسٹیول "لوک میلہ" کا افتتاح لوک ورثہ اوپن ایئر تھیٹرمیں ہو ا۔ وفاقی سیکرٹری حسن ناصر جامی مہمان خصوصی تھے ۔ لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مظفر علی برکی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میلہ وفاق کی تمام اکائیوں کو ثقافتی انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ میلہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قومی یکجہتی اور یگانگت کو فروغ دیتا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف لوک فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ یہ میلہ 17 نومبر تک جاری رہے گا-