• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد یونیورسٹی کو لینڈ اسکیپ آر کی ٹیکچر میں ماسٹرز پروگرام کے آغاز کی اجازت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ماسٹر آف سائنس (ایم ایس) لینڈ اسکیپ آرکیٹ یکچر پروگرام کے آغاز کے لئے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کردیا ہے۔ یہ نیا گریجویٹ پروگرام بہار 2025ء میں شروع کیا جائے گا اور اس کی سربراہی ممتاز اساتذہ پروفیسر ڈاکٹر یاسرہ نعیم پاشا اور ڈاکٹر لبینہ عدنان کریں گی، جو اس شعبے میں وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمریں حسین (تمغہ امتیاز) نے اپنی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ہماری فیکلٹی کی محنت اور جامعہ داؤد کے تعلیمی معیارات کے لئے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید