کراچی( اسٹاف رپورٹر) ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے دبئی جانے والےمسافر کے بیگ سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ،ملزم کو کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کراچی ائرپورٹ پر ایک کارروائی کے دوران دبئی جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔دبئی کی پرواز کے ایک مسافر محمد احمد الیاس کے سامان میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی ، جس پر تلاشی لی گئی تو بیگ میں سے 17 ملین روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔غیر ملکی کرنسی میں 2لاکھ 25ہزار سے زیادہ یو اے ای درہم اور سعودی ریال شامل تھے ۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کے ساتھ کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔