• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی میں11 بھکاری گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ کمشنر ہائوس کے اعلامیے کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر ٹریفک سگنلز، چوراہوں اور مارکیٹوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر شرقی شہزاد فضل عباسی کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف جاری مہم میں ہفتے کو اسسٹنٹ کمشنر جمشید کوارٹر ز عیسیٰ خان نے چار مینار، بہادراباد سے8 بھکاری گرفتار کر کے نیوٹائون پولیس کے حوالے کئے، جب کہ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نورا نی کباب سگنل سے3 بھکاری گرفتار کر کے فیروز آباد پولیس کے حوالے کر دیے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید