• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ’’ونٹر پیکیج‘‘ 3 ماہ کیلئے، کامیابی ملی تو مزید توسیع دینگے، وزیر توانائی

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی کا ’’ؤنٹر پیکیج‘‘ 3 ماہ کیلئے ہے اور اگر اس میں کامیابی ملی تو مزید توسیع دینگے، عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں، این ٹی ڈی سی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام درست نہیں تھا، ماضی میں ادارہ بدانتظامی کا بھی شکار رہا، اسلئے ادارے کو 3کمپنیوں میں تقسیم کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں، چاہتے ہیں ایسا پیکیج ہر سال 6ماہ کیلئے لائیں۔اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان 55فیصد بجلی ہائیڈل، سولر اور نیوکلیئر ذرائع سے پیدا کر رہا ہے، نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ماضی میں بدانتظامی کا شکار رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید