• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین FBR، ممبر کسٹمز کی مشاورت، ملک بھر کے 59 سینئر افسران کے تبادلے

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد) چیئر مین ایف بی آر،ممبر کسٹمز کی مشاورت، ملک بھر کے 59 سینئر افسران کے تبادلے، کل سےچارج سنبھالیں گے، 71 کسٹمز انٹیلی جنس افسران، آفس سپرنٹنڈنٹس کی بھی کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ٹرانسفر ،وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن و چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے ممبر کسٹم آپریشنز جنید جلیل خان کی مشاورت سے پاکستان کسٹمز سروس کے بنیادی سکیل بیس تک کے ملک بھر کے 59 سینئر افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔مس نائما بتول (BS-20) کو ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے کلکٹریٹ آف کسٹمز اپیلز کراچی، اسداق افضل سینسرا (BS-20) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ فیصل آباد سے کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن فیصل آبادتعینات کیا گیا۔ رضوان بشارت (BS-19) کو ایف بی آر اسلام آباد سے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ خضدار ، عبدالہٰے شیخ (BS-19) کو انٹرنل آڈٹ ساؤتھ کراچی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز ویلیوئیشن کراچی ، عامر رشید (BS-19) کو نیشنل نیوکلیئر ڈیٹیکشن کوئٹہ سے کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ تافتان میں تعینات کیا گیا ۔ محمد شعیب قاضی (BS-19) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن کو لاہور میں اضافی چارج کے ساتھ تعینات کیا گیا۔ عباس علی بابر (BS-19) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز ایڈجوڈیکیشن فیصل آباد سے لاہور،سمیر مستنصر ترار (BS-19) کو کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ گڈانی سے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (پورٹس) کراچی ، حارون وقار ملک (BS-19) کی کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹ کراچی سے ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں سیکرٹری کے عہدے پر تعیناتی کی گئی ۔

اہم خبریں سے مزید