رام اللہ (اے پی پی)امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کےلیے کام کرینگے، فلسطینی صدر محمود عباس کے دفتر نے کہا کہ انہوں نےامریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران غزہ میں "منصفانہ اور جامع امن" کے لیے کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔العربیہ کے مطابق ٹرمپ کو امریکا کی صدارت ایسے موقع پر ملی ہے جب غزہ میں جنگ جاری ہے۔عباس کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور غزہ میں "بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی منصفانہ اور جامع امن کے حصول کے لیے صدر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔