ملتان( سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک جاوید چننڑایڈووکیٹ، شرافت عباس خان بلوچ ایڈووکیٹ ، سرائیکی راہنما ظفر خان ڈھڈی ، شیخ حسن ، سردار شعیب خان بلوچ ڈویژنل صدر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی و دیگر راہنماؤں نے محکمہ زراعت جنوبی پنجاب کی اسٹیبلشمنٹ سے اپیل کی ہے کہ چیئرمین نیشنل لیبر الائنس غازی احمد حسن کھوکھر کے خلاف لسانی بنیادوں تعصب و انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے جھوٹے الزامات کا نشانہ بنائے رکھا اگر انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو تمام سرائیکی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا جس اور احتجاج کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا -