ملتان (سٹاف رپورٹر) لائن سٹاف کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے، لائن سٹاف کو ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال کی ترغیب دینے، سیفٹی پالیسی پر عملدرآمد کرنے اور ایس او پیز کی پابندی کے حوالے سے میپکو میلسی میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ایکسین سیفٹی میپکو ملتان سرکل تاج محمود قمر کی زیرنگرانی سیفٹی انسپکٹر ملتان سرکل سجاد قیصر بھٹہ نے غلہ منڈی سب ڈویژن میں ٹی اینڈ پی/پی پی ای پریڈ کا انعقاد کیا۔سیفٹی ٹیم نے ایس ڈی او اور لائن سپروائزر کے ہمراہ کو سیفٹی لیکچر دیا اور انہیں ایچ وولٹیج ڈیٹیکٹر اور گراؤنڈنگ،ارتھنگ سیٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔