• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے: بیرسٹر سیف


مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانا مسترد کرتی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ تحقیقات ہو رہی ہیں، صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوابی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے پر وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا سوچا سمجھا منصوبہ ہے، امریکی جھنڈا جعلی حکومت کے کارندوں نے سازش کے تحت لہرایا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں ایک ورکر نے امریکی کا پرچم لہرایا تھا۔

جلسے سے سابق صوبائی وزیرِ تعلیم اور ایم این اے شہرام خان ترکئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بانئ پی ٹی آئی اور ان کے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا تب تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید