• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس میں سردی سے بچاؤ کیلئے غیر معیاری جیکٹس خریدنے کا انکشاف


فوٹو فائل
فوٹو فائل

پنجاب پولیس میں سردی سے بچاؤ کیلئے غیر معیاری جیکٹس خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، جیکٹس فراہم کرنے والی کمپنی سے 8 کروڑ سے زائد کی ریکوری نہیں کی گئی۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاس کی تفصیلات جیو نیوز پر سامنے آگئیں، جس کے مطابق 2021-22 میں 22 ہزار سے زائد جیکٹس کا ٹینڈر جاری کیا گیا تھا، آئی جی پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے جیکٹس کو غیر معیاری ہونے پر مسترد کر دیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق آڈیٹر جنرل پاکستان نے 8 کروڑ روپے سے زائد ریکوری کی سفارش کی تھی، پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے ذمہ دار افسران سے جواب طلب کر لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی۔

قومی خبریں سے مزید