• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے کے سہولت کاروں میں بینک ملازم بھی شامل ہیں: وزیرِ داخلہ سندھ


 وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکے میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ پر حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوئے، دھماکے کی جگہ سے ایک گاڑی کا چیسز اور نمبر پلیٹ ملی۔

ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ حملہ آور شاہ فہد کی شناخت فنگر پرنٹس سے کی گئی، ایئر پورٹ پر حملے میں 2 ملزمان فرحان اور محمد سعید بھی حملہ آور کے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آوار کے سہولت کار فرحان اور محمد سعید رکشہ ڈرائیور کے ساتھ تھے، سہولت کاری میں سعید علی اور بینک ملازم بلال بھی شامل تھے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حملے میں استعمال گاڑی کراچی سے خریدی گئی، ادائیگی حب کے نجی بینک کے ذریعے کی گئی، مزید کارندے دانش، گل رحمٰن اور بشیر زید ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ ملزم جاوید نے ایئر پورٹ کے اندر سے چائینز کے باہر نکلنے کی فون پر اطلاع دی، حملہ آور سے ملزم جاوید رابطے میں تھا۔

قومی خبریں سے مزید