کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی لاء کے طلباء کے امتحانات تاخیر سے لینے کے خلاف درخواست پر چیئرمین سینڈیکیٹ کمیٹی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لاء کی ڈگری 5 سالہ ہے جبکہ امتحانات میں تاخیر کے باعث ڈگری 6 سے 7 سال میں ہوگئی ہے، عدالت نے درخواست کی سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔