• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں شدید دھند، ٹرینوں کی آمدو رفت غیرمعمولی تاخیر کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں کراچی کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، تفصیلات کے مطابق خیبر میل منگل کو صبح 5بجے کراچی پہنچی، جسے پیر کی شب 10 بجےکینٹ اسٹیشن پہنچنا تھا، مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں ٹرینوں سے متعلق معلومات دینے والا بھی کوئی نہیں، سکھر ایکسپریس اکثر تاخیر سے روانہ ہوتی ہے، مگر ریلوےانتظامیہ کہتی ہے کہ ٹکٹ واپس نہیں ہوگا، ٹکٹ ضائع کردو ، دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باوجود ٹرین آپریشن جاری ہے، پاکستان ریلویز نے کوئی ٹرین منسوخ نہیں کی، اسموگ زدہ علاقوں میں ٹرینیں کم رفتار سے چلا رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید