کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے ایئرپورٹ کے قریب خودکش بم دھماکہ کیس میں ملزمان کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزمان جاوید اور مسمات گل نساء کو عدالت میں پیش کیا ،پولیس کے مطابق ملزمان نے خود کش حملہ آور کو سہولت فراہم کی، تعلق بلوچستان لبریشن آرمی سے ہے۔