کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، مولانا سمیع الحق سواتی پر مشتمل وفد نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے ملقات کرکے دریائے سندھ سے6 کینال نکالنے کے خلاف 21 نومبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،جمعیت علماء اسلام نے آل پارٹیز کانفرنس میں مختلف سیاسی جماعتوں کو شریک ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔