کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد اجلاس میں ٹریفک مہم ایشوز، حادثات ودیگر امور سمیت اسلحہ کی نمائش کے انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری ہدایات دی گئیں، وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس اوز/ایس ایچ اوز کی تقرریاں اور تبادلوں کو فی الفور روک دیا جائے اورکام نہ کرنیوالوں کو گھر بھیج دیا جائے ،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی و ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس کو مختلف امور و اقدامات پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔