• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، اردو یونیورسٹی فیس اضافہ کیس، توہین عدالت کی درخواست نظر ثانی میں تبدیل کرنے کی ہدایت

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کی توہین عدالت کی درخواست کو نظر ثانی درخواست میں تبدیل کرنے اور درخواست متعلقہ بینچ کو بھیجنے کی ہدایت کردی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس بینچ نے درخواست پر فیصلہ دیا یہ درخواست بھی وہیں منتقل کی جائے، دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ہر سمسٹر کی فیس بڑھائی جاتی ہے جو نا قابل برداشت ہے، عدالتی حکم کے مطابق 5 سالہ پروگرام میں صرف ایک بار فیس بڑھائی جائے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید