ملتان( سٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے سابق مشیر چوہدری طارق زمان گجرنے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ دیا اس موقع پرسابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ اقتدار کو کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال نہیں کیا نہ ہی زبردستی اقتدار میں آنے کی کوشش کی ،اپر پنجاب ہو یا جنوبی پنجاب وسائل کو یکساں استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ چند ایک سیاسی جماعتیں اپنی ماضی کی مخالفتیں ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ صرف اس لیے ہیں کہ اقتدار میں رہ سکیں ، ملک و قوم کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی جا رہی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری،غربت اور بجلی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے عوام بے حد پریشان ہوچکے ہیں۔ عوام کا ووٹ صرف اور صرف تحریک انصاف کے لیے ہے۔