• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئر پورٹ کے قریب دھماکا، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور


کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کے کیس میں  گرفتار 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکے کے کیس میں پولیس نے گرفتار 2 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا۔

عدالت نے ملزم جاوید اور گل نساء کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی سی سی ٹی وی تصویر  گزشتہ روز سامنے آئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گاڑی میں حملہ آور اور اس کی سہولت کار خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے، مبینہ ملزمہ کو بلوچستان سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ خودکش حملہ آور کے دیگر ساتھی بھی گرفتار کر لیے گئے جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید