• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں نے ہنی ٹریپ کی شکل اختیار کرلی، آئی جی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرپرسن فریال تالپور نے کی صدارت میں منعقد ہوا ،آئی جی سندھ نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال،اسٹریٹ کرائمز کے انسدادی اقدامات سمیت کچے ایریاز میں جاری پولیس آپریشن و دیگر ضروری پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ کچے کے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں نے اب ہنی ٹریپ کی شکل اختیار کرلی ہے تاہم پولیس شہریوں کے تحفظ کے لیئے ہمہ وقت مستعد ہے،انکا کہنا تھا کہ سیف سٹی پروجیکٹ پہلے فیز میں داخل ہوچکا ہے،سوالات کے جوابات کے سیشن میں آئی جی سندھ نے کہا کہ کچہ علاقوں کی شاہراہوں پر اب کوئی قافلہ نہیں بنایا جاتا،ممبر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سہیل انور سیال نے کہا کہ ایس فور میں نصب کیمروں سے گاڑیوں میں سوار جملہ افراد کی ڈی ٹیکشن کے اقدامات کیئے جائیں جبکہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی تفصیلات تمام اضلاع کو فراہم کی جائیں اور جو ملزمان فوت ہوچکے ہیں انھیں فہرست سے نکالا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید