• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NA 259 سے ملک شاہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رہنا خوش آئند ہے، پیپلز پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پارٹی عوام کی بلاتعصب رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتی ہے الیکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے 259 سے حاجی ملک شاہ گورگیج کی کامیابی کا نوٹیفکیشن برقرار رکھنا خوش آئند ہے ۔ یہ بات پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما ثناء اللہ جتک ، قاسم خان اچکزئی ، محی الدین رند ، اختر بلوچ ، ابرار احمد جعفر ، شاہجہان گجر ، صوبیدار جتک ، سید ایوب آغا نے منگل کو رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج کی رہائش گاہ پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر ملک حنیف کاکڑ ، امیر بخش لہڑی ، اسرار شاہوانی ، بشیر لانگو ، جعفر خان ، صادق خان ، ملک گل رحمان بازئی و دیگر بھی موجود تھے ۔ پارٹی رہنماوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور رکن قومی اسمبلی حاجی ملک شاہ گورگیج علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید