• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ : طالبعلموں کیلئے تیر اندازی کے تین روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ تیر اندازی (آرچری ) تربیتی کیمپ کا باقاعدہ افتتاح گورنمٹ سپیشل ہائی سکول کوئٹہ کے سبزہ زار میں ہوا ضلع کوئٹہ میں واقع سکولوں کے طالبعلموں کو تیر اندازی (آرچری) کھیل سکھانے کیلئے قائم کیمپ کا افتتاح خطیب جامع مسجد بلوچستان سول سیکریٹریٹ مفتی عبدالرحمن شاہوانی نے کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسجد بلوچستان سول سیکریٹریٹ مفتی عبدالرحمٰن شاہوانی نے کہا کہ تیر اندازی کاکھیل قرآن و سنت سے ثابت ہے ، تربیتی کیمپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالبعلموں کو تربیت فراہم کی جائےگی،کوچنگ کے فرائض بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیض اللہ کاکڑ اور عنایت خان اچکزئی نے انجام دیئے۔اس موقع پر گورنمٹ سپیشل ہائی سکول کے پرنسپل محمد انور شاہوانی ، بلوچستان تیر اندازی ایسوسی ایشن کے صدر محمد امین بادینی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر د پنئییرز ہائی سکول مری آباد کوئٹہ محمد آصف شیان گورنمنٹ ٹیکنیکل سکول کے ایس پی ای ٹی سید عبداللہ شاہ ، ایس پی ای ٹی گورنمنٹ شہید شفیق احمد خان ہائی سکول عقیل شاہ ، پی ای ٹی تعمیر نو پبلک ہائی سکول کلیم اللہ، گورنمٹ سپیشل ہائی سکول پی ای ٹی محمد شاہ ، گورنمٹ بوائز ہائی سکول پرنس روڈ کے پی ای ٹی راز محمد ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہزارہ سوسائٹی کے پی ای ٹی محمد شعیب اور دیگر بھی موجود تھے۔
کوئٹہ سے مزید