• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی بیٹیاں باصلاحیت مواقع دئیے جائیں‘کلثوم بلوچ

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کی بیٹیاں باصلاحیت ہیں اگر انہیں مناسب مواقع دیے جائیں تو وہ ہر میدان میں کامیاب ہو سکتی ہیں انہوں نے بیوٹمز کی طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کاجذبہ قابل قدر ہے نیشنل پارٹی خواتین کی تعلیم اور خودمختاری کو اپنی سیاست کا اہم ستون سمجھتی ہے بیوٹمز سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے مسائل کو اسمبلی فلور پر اجاگر کیا جائے گا طالبات نے خواتین تعلیم سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی اور نیشنل پارٹی کی خواتین دوست پالیسیوں کو سراہا۔
کوئٹہ سے مزید