کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کےرکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ عوام کی بلاتفریق خدمت میری ذمہ داری ہے لوگوںنے جواعتمادمجھ پر کیاہے انہیں مایوس نہیں کرؤنگا انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قبائلی معتبرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرےدفتر اور گھر کے دروازے ہر عام و خاص کیلئے ہر وقت کھلے ہیں کوشش ہے لوگوں کے بنیادی مسائل کاحل یقینی بنائیں ترقیاتی کام تیزی سے ہوں انہوںنے بعض درخواستوں پرموقع پرہی احکامات جاری کیے۔