کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے زیراہتمام جمعہ کو یوم تشکر جوش و خروش سے منایا گیا ، مساجد اور امام بارگاہوں میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری کی قیادت میں ہزارہ ٹاؤن سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی مین چوک پر پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طارق احمد جعفری نے کہا کہ پاک افواج نے بزدل دشمن بھارت کی جارحیت کا بنیان مرصوص کے تحت دندان شکن جواب دے کراس کے دانت کھٹے کردئیے ، یہ محض ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں عساکر پاکستان کی عظیم و تاریخ ساز کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 10 مئی صرف پاکستان نہیں بلکہ اسلامی اور عالمی تاریخ کا ایک درخشاں اور تابناک دن بن چکا ہے ۔ انہوں نے ہم پاک فضائیہ کے ان شیردل شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔