کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ،چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ،ممبران بار کونسل قاسم علی گاجیزئی اور رحمت اللہ بڑیچ نے جسٹس خدابخش مری کی برسی کے مناسبت سے جاری ایک بیان میں جسٹس میر خدابخش مری کو ان کی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہےکہ مرحوم ایک سچے بااصول انسان اور آئین و قانون کی بالادستی اور عدلیہ کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیئے۔جسٹس خدا بخش مری مرحوم بحیثیت چیف جسٹس آف بلوچستان ان کا اور ان کے رفقاء ججز کی کارگردگی مثالی رہی۔ بیان میں کہاگیا کہ ضیاء الحق نے اپنے دور میں بلوچستان کے ججز جسٹس خدابخش مری، جسٹس ایم اے رشید، جسٹس چوہدری عبدالقدیر کی عدالت سے آئے روز سویلین کے خلاف دی جانے والے سزا کو معطل کرنے کے بعد انہوں نے پی سی او کا کالا قانون نافذ کیا جس کے بعد بلوچستان کے جسٹس خدابخش مری سمیت جسٹس ایم اے رشید جسٹس چوہدری عبدالقدیر نے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا بلوچستان بار کونسل آج جسٹس خدابخش مری کو ان کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہےاور آئین و قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔