• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خاموشی کو بھارت نے کمزوری سمجھا‘ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ فوج نے آپریشن بنیان مرصوص سے بھارت کو منہ توڑ جواب دےکرثابت کر دیا کہ وہ دنیا کے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےانہوںنے یوم تشکر کے پیغام میں کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جس نے ہمیشہ ہمسایوں کےساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن ازلی دشمن بھارت نے پاکستان کی خاموشی کو کمزوری سمجھ لیا اور پہلگام واقعہ کو بہانہ بناکر پاکستانی پر جارحیت کی لیکن پاک فوج نے دشمن کو بھر پور جواب دیتے ہوئے پاکستانی قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہمیں اپنی پاک فوج پر ناز ہے۔
کوئٹہ سے مزید