وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہو گی۔
واضح رہے کہ بانئ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آپ نے اپنے چوری کیے گئے مینڈیٹ کے لیے نکلنا ہے، بانئ پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے، انہوں نے ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا کہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ 8 فروری کوعوام جمہوریت کے لیے نکلے تھے، 8 فروری کو عوام نے ظلم کے نظام کے خلاف ووٹ دیا۔