اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ میں لینڈ ریفارمز کے خلاف ہوں، اس پر بات کروں گا تو منافقت ہو گی۔
’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک تھیوری کو مانتا ہوں اور وہ تھیوری میرے دل کے قریب ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے ایئر کوالٹی انڈیکس کم ہوتا ہے، پیر کو ایئر کوالٹی انڈیکس تھوڑا بہتر ہوتا ہے مگر منگل کو بہت اوپر جاتا ہے، اسموگ کے خلاف سر جوڑ کر حکمتِ عملی ترتیب دینے کی جگہ پارلیمنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ سے متعلق ہائی کورٹ نے بھی حکومت کے اقدام کی تعریف کی، اسموگ پنجے گاڑھ کر کھڑی ہے، ایک دن میں تو یہ جانی بھی نہیں، ہم دیکھیں گے کہ وہ کیا چیز ہے جسے سپر ٹیکس کہا جا رہا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے جو لیتے ہیں اسے ہم بیل آؤٹ پیکیج کہتے ہیں، پہلے یہ طے کر لیں کہ زراعت پر ٹیکس لگنا چاہیے، اس کا حجم کیا ہو گا، یہاں پر جلسوں کا رواج پارلیمنٹ کی افادیت کو کھا جائے گا۔