• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس، ایف آئی اے رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میرپورخاص میں ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

اے ٹی سی میرپور خاص میں جمع کرائی گئی ایف آئی اے رپورٹ میں سابق ڈی آئی جی جاوید جسکانی اور ایس ایس پی اسد چوہدری کو روپوش قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں دیگر 8 اہلکاروں کو بھی روپوش قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ایف آئی اے کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ روپوش افسران کی گرفتاری کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، 3 مرتبہ چھاپے بھی مارے جاچکے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ڈاکٹر شاہنواز قتل کیس میں اب تک 7 اہلکاروں سمیت 17 افراد کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

اے ٹی سی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان کی کالز کے رکارڈ کا تجزیہ ہونا باقی ہے۔

بعد ازاں شاہنواز قتل کیس کی سماعت 16 نومبر تک کےلیے ملتوی کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید