پیرس ( رضا چوہدری ) یورپی یونین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر گرین انرجی اور جدید ٹیکنالوجی پر بھرپور توجہ دینے اور فوری اقدامات کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے۔ فرانسیسی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی اور پنجاب میں دہشت گردی اور انتہاپسندی پر قابو پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔