• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی اخبارات کا ایکس کے خلاف مقدمے کا فیصلہ

پیرس (اے ایف پی) فرانس کے کئی سرکردہ اخبارات نےکہا ہےکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف مقدمہ کر رہے ہیں۔اخبارات نے ایکس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بغیر کسی معاوضے کے ان کا مواد استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ارب پتی ایلون مسک کے زیر انتظام سوشل میڈیا کمپنی کے خلاف مشترکہ کارروائی کی قیادت لی فیگارو، لیس ایکوس، لی پیریسیئن، لی موندے، ٹیلیراما، کوریئر انٹرنیشنل، ہفنگٹن پوسٹ، ملیشربیس پبلیکیشنز اور لی نوول اوبس کر رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید