• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ 20 ہزار اموات، لوگوں کے سنگین حادثے سے دوچار ہونے کا امکان کافی حد تک بڑھ گیا

لندن (سعید نیازی) برطانیہ میں حادثات کے سبب اموات کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر ہے اور دو دھائی پہلے کی نسبت لوگوں کے سنگین حادثے سے دوچار ہونے کا امکان کافی حد تک بڑھ گیا ہے۔ رائل سوسائٹی فار دی پریونشن آف ایکسیڈنٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کو ’’ایکسیڈنٹ کرائسسز‘‘ کا سامنا ہے۔ ملک بھر میں گزشتہ دس برسوں کے دوران حادثاتی طور پر واقع ہونے والی اموات میں 42فیصد اضافہ ہوا ہے اور ہر سال تقریباً 20ہزار افراد حادثات کا شکار بن کر ہلاک ہو رہے ہیں۔ 40برس سے کم عمر کے افراد میں حادثاتی اموات جنہیں ٹالنا ممکن ہے لیکن یہ موت کی بڑی وجہ بنی ہوئی ہے اور نصف سے زائد حادثات گھروں میں پیش آتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حادثات کے سبب 12 بلین پونڈ سالانہ کا نقصان ہو رہا ہے، 6بلین پونڈ این ایچ ایس کیئر اور 5.9بلین پاؤنڈ کام کے دنوں ضیاع پر اٹھ رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صرف انگلینڈ میں گزشتہ دو دھائیوں میں حادثات میں شدید زخمی ہو کر ہسپتال داخل ہونے والوں کی تعداد میں 48فیصد تک جا پہنچی ہے۔ 2022میں تقریباً نصف حادثاتی اموات گرنے کے نتیجے میں واقع ہوئیں، 26فیصد زہر کھانے اور 7فیصد شاہراہوں پر پیش آئے حادثات کے سبب واقع ہوئیں۔

یورپ سے سے مزید