• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کئے جائیں، چوہدری کرامت علی

دی ہیگ (راجہ فارق حیدر) پیپلز پارٹی ہالینڈ کے صدر چوہدری کرا مت علی نے پاکستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شیخ طارق محمود کے ساتھ محمود احمد سے ملاقاتیں کیں ۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیو ں کو درپیش مسائل پر آواز اٹھائی اور کہا اربوں ڈالرز وطن عز یز بھجوانے والے پاکستانی جب وطن آتے ہیں تو ان کے استعمال کا موبا ئل فون بھی بند کر دیا جاتا ہے کہ اس کا بھی ٹیکس دو جب کہ ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا۔ اس وقت اوورسیز پاکستانی بے شمار مسائل کا شکار ہیں،حکومت پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل فی الفور حل کرنا چاہئے ملکی اداروں کا اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ رویہ بہتر ہونا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید