• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور آزاد کشمیر میں ائر پورٹ کی تعمیر ضروری ہے، سعید مغل ایم بی ای

برمنگھم (پ ر) سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی خاص کر میرپور ڈویژن کے کشمیریوں نے پاکستان کی معیشت کی مضبوطی کیلئے بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ آزاد کشمیر میرپور میں بین الاقوامی ائرپورٹ کی اشد ضرورت ہے۔ سعید مغل نے کہا سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی حکومت میں میرپور انٹرنیشنل ائرپورٹ کی منظوری ہو گئی تھی لیکن ن لیگ کی وجہ سے یہ منصوبہ سرخ فیتے کا شکار ہوگیا اور ائرپورٹ کی منظوری ختم کرکے اسلام آباد میں پرانا ائرپورٹ ختم کرکے نیا ائرپورٹ تعمیر کردیا جس سے آزاد کشمیر کا دو گھنٹے کا سفر مزید بڑھ گیا، آزاد کشمیر کا سفر کرنے والوں کو سخت دشواری ہے۔ انہوں نے کہااگر میرپور ائرپورٹ کا منصوبہ سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا میں برطانوی لارڈ قربان حسین، سابق لارڈ چوہدری نذیر احمد اور دیگر شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے عوامی مطالبے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کوشش شروع کی ہےیہ کوشش جاری رہی تو جلد ائرپورٹ کی تعمیر مکمل ہو جائے گی جس سے کمیونٹی اور ملک کو فائدہ ہوگا۔
یورپ سے سے مزید