• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لیڈز (زاہدانور مرزا) برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا۔دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق 2023میں دنیا بھر میں تقریباً 537ملین افراد ذیابیطس کے مریض تھے اور یہ تعداد 2045تک 783ملین تک پہنچ جائے گی۔ اس بیماری کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ مختلف عوامل کا نتیجہ ہے جیسے غلط طرز زندگی، بڑھتی عمر اور جینیاتی عوامل امریکی سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (CDC) اور دیگر عالمی صحت کے اداروں کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ذیابیطس کی روک تھام کیلئے سادہ طرز زندگی، ورزش، صحت مند غذا کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں ورزش ذیابیطس ٹائپ 2 جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا کہ30منٹ کی ایروبک ورزش سے فوری طور پر بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے طویل المیعاد بنیادوں پر ذیابیطس ٹائپ 2سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
یورپ سے سے مزید