• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ قاری خلیل احمد حقانی کا مشن جاری رکھا جائے گا، مفتی گل رحمٰن قادری

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) ممتاز عالم دین اور اہل سنت برطانیہ کے سربراہ، ختم نبوت کو نسل یو کے سربراہ علامہ قاری خلیل احمد حقانی کی اسلام کی سربلندی، ان کی دینی خدمات کو یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری و سار ی رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مفتی گل رحمٰن قادری نے ممتاز عالم دین سرپرست اعلی اہل سنت جماعت برطانیہ مرحوم علامہ قاری خلیل احمد حقانی کی فیضان اسلام کے زیراہتمام جامع مسجد نارتھ وٹفورڈ میں رسم چہلم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعائیہ تقریب میں غلام ربانی افغانی، علامہ رسول بخش سعید، پییر طیب الرحمٰن، قاری حفیظ الرحمٰن، مولانا رمضان رضا، مولانا فاروق شاہ، مولا نا پیر فاروق شاہ، چوہدری محمد اسلم سابق میئر برہ ینٹ کونسل لندن، مولانا ظہیر احمد قادری نوجوان مقرر آپشن احمد نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض علامہ علیم چشتی نے ادا کئے۔ تقریب میں قاری محمد بشیر، قاری محمد سلیم، قاری جہانگیر و دیگرنے شرکت کی۔ ان تمام علمائے کرام نے ممتاز عالم دین اور سرپرست اعلیٰ اہل سنت جماعت برطانیہ، اور ختم نبوت کونسل یو کے سربراہ علامہ قاری خلیل احمد حقانی کی دینی، مذہبی، اسلام کی سربلندی کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اسلام کی بلندی اور معاشرے کو اسلامی تعلیم سے نوازنے کے لئے جو خدمات ادا کی ہیں ان کے اس مشن کو جاری رکھا جائے گا۔ علامہ قاری خلیل احمد حقانی دینی خدمات کے علاوہ غریب اور مستحقین کی بھی مدد کرتے تھے۔ ان کی وفات ہمارے معاشرے کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ اس نقصان کے ازالے ہماری نوجوان نسل کو ان کے مشن کی تکمیل کے لیے آگے آنا ہوگا۔ قاری خلیل احمد حقانی کشمیر، فلسطین، غزہ اور لبنان میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرتے ر ہے۔ تمام علمائے کرام نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔

یورپ سے سے مزید