• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں سے بڑا حملہ

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت پر کروز اور بیلسٹک میزائلوں سےبڑا حملہ کر دیا۔ یوکرینی صدر کے چیف آف اسٹاف آندریو یارمک نے سوشل میڈیا پر حملے کی تصدیق کی۔ یوکرین کی ائر فورس نے حملوں سے قبل خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ شہر میں دھماکے ہوئے ہیں۔ ائرڈیفنس فورسز کام کر رہی ہیں، شہری شیلٹرز میں رہیں۔ خبررساں ادارں کے مطابق روسی فوج نے 2ماہ کے دوران سب سے بڑا حملہ کیا تھا۔ اس سے قبل 26اگست کو روس نے یوکرین پر 200سے زیادہ ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس میں 7افراد ہلاک ہوئے تھے اور ملک بھر میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجیوں نے روس کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ ترجمان ویدانت پٹیل نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ شمالی کوریا کے 10ہزار سے زیادہ فوجی مشرقی روس بھیجے گئے ہیں جن میں سے بیشتر کو مشرقی کرسک اوبلاسٹ منتقل کیا جا چکا ہے۔ دوری جانب روس وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ2روسی بمبار طیاروں نے بحیرہ اسود کے اوپر طے شدہ پرواز کی بیان میں بتایا گیا کہ 2ٹی یو22ایم 3روسی بمبار طیاروں نے بحیرہ اسود کے بین الاقوامی پانیوں کی فضائی حدود میں پرواز کی ،جو 5گھنٹے تک جاری رہی ۔ بیان میں کہا گیا کہ روسی طیارے باقاعدگی سے آرکٹک، شمالی بحر اوقیانوس، بحر الکاہل، بحیرہ اسود اور بحیرہ بالٹک کی فضاؤں کی نگرانی کرتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید