• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں میں کھیلوں کے میدان بنانے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر پشا ور

پشاور ( وقائع نگار ) صوبائی دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کے تعاون اور نجی بینکوں کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں کھیلوں کے میدان بنانے کے اہم منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا کھیلوں کا میدان چمکنی میں قائم کیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے علاقے کی ممتاز شخصیت، ملک شہاب خان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کھیلوں کے لیے زمین فراہم کی۔ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق دیہی علاقوں میں سو سے زائد کھیلوں کے میدان بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ان میدانوں کے قیام کا مقصد نوجوانوں اور بچوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور انہیں مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے، تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں۔افتتاح کے موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے خود بھی والی بال کھیلا اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔
پشاور سے مزید