پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاور حاجی زبیر علی سے ڈبلیو ایس ایس پی ملازمین کے چیئرمین ریاض خان اور جنرل سیکرٹری عابد سہیل نےو فد کے ہمراہ ملاقات کی ملاقات کے دوران ملازمین کے پنشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا پنشن کے مستقل حل کیلئے کمشنر پشاور سے ملاقات کا فیصلہ کیاگیا جس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے تمام مسائل کیلئے مستقل بنیاددوں پر حل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائیگا میئر پشاور حاجی زبیر علی نے وفد سےسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں 22 کروڑ روپے تک ماہانہ خرچہ آتاہے لیکن میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کی ماہانہ آمدن صرف ساڑھے 9 کروڑ روپے ہیں جس کی وجہ سے کیپٹل میٹروپولیٹن مالی مشکلات کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پنشن کی ادائیگی میں مشکلات درپیش ہےاسی طرح کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کا 2300 سٹاف ڈیپوٹیشن پالیسی کی بنیاد پر ڈبلیو ایس ایس پی کو دئیے گئے ہیں اور اسی طرح ڈیپو ٹیشن پالیسی کے مطابق جو سٹاف ہمارے پاس ہیں انکی پنشن ہم دیں گے اور جو ٹائم پیریڈ وہ ڈبلیو ایس ایس پی کے ساتھ گزا رینگے اس کا پنشن ڈبلیو ایس ایس پی اداکریگی جب ہم نے حلف لیا تھا ایک ارب 20 کروڑ روپے کے ساتھ ساتھ 95 کروڑ روپے ہم نے صوبائی حکومت سے تنخواہوں کی مد میں گرانٹ لیا اور اسی طرح ایک ارب 20 کروڑ اور 95 کروڑ روپے ٹوٹل دو ارب 15 کروڑ روپے بنتے ہیں اور ہمار ی ماہوا رتنخواہیں اور پنشن 22 کروڑ روپے بنتی ہیں اور اسی طرح ایک سال میں 2 ارب 65 کروڑکے روپے ہماری سالانہ تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ریلیز کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ حکو مت کیپٹل میٹروپولیٹن کے تمام ریونیو لیا کریں اوروہمیں ماہانہ 22 کرو ڑ روپے جاری کیا کریں تاکہ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن جاری ہوسکیں۔