پشاور ( وقائع نگار )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ لائیوسٹاک کے ہمراہ گلبہار، سکندرپورہ اور دیگر علاقوں میں15 شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران دودھ میں وافر مقدار میں پانی کی ملاوٹ پر 06 شیر فروشوں کو گرفتارکر لیا گیا۔ جن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن(ر) سرمد سلیم اکرم کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہے اور باقاعدگی سے شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کیا جا تا ہے۔