• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹل انتظامیہ کو مقامی آبادی سے کیے گئے معاہدوں کا پابند بنایا جائے،مولانا محمد الیاس

پشاور(لیڈی رپورٹر)سابق تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جان ہوٹل چترال کی انتظامیہ کو مقامی ٓابادی کے ساتھ کئے معاہدہ پر عمل کرنے کا پابند بنایا جائے، بصورت دیگر علاقے میں امن وامان کے مسائل پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جان ہوٹل جو کہ چترال کا پہلا پنج ستارہ ہوٹل ہے، کی انتظامیہ نے جب ہوٹل کی عمارت کی تعمیراتی کام کا آغاز کیا تو اہل علاقہ نے ان پر واضح کیا کہ ہوٹل کی تعمیر سے ان کے زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے اوربلخصوص ہوٹل کے قریب واقع گھروں میں بے پردگی کا اندیشہ ہے، جب ہوٹل انتظامیہ نے ہمارے تحفظات پر کان نہیں د ہرےتو ہم نے عدالت سے رجوع کیا۔
پشاور سے مزید